• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے اپنے دوپٹے پر والدہ کیلئے کونسے اشعار لکھوائے؟

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب میں ایک شاندار انداز میں والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُن کی مختلف تقاریب کی تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین کی بڑی تعداد ناصرف پسند کر رہی ہے بلکہ آگے شیئر بھی کر رہی ہے۔

انہی وائرل ہونے والی تصویروں میں ایک تصویر بختاور بھٹو کے اُس خوبصورت دوپٹے کی بھی ہے جو اُنہوں نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب میں پہنا تھا۔

بختاور بھٹو کے دوپٹے کو غور سے دیکھا جائے تو اُس کڑاہی سے کچھ اشعار لکھے گئے ہیں۔

یہ اشعار اُنہوں نے اپنی شہید والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لکھوائے۔

بختاور بھٹو نے جو اشعار اپنے دوپٹے پر لکھوائے وہ یہ ہیں:

وہ دریا دیس سمندر تھی
جو تیرے میرے اندر تھی
وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی
وہ لڑکی لال قلندر تھ
ی

بختاور بھٹو کے دوپٹے کی دلکش تصویر جہاں صارفین شیئر کررہے ہیں تو وہیں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر اشعار کے ساتھ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد اپنی بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تازہ ترین