• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینٹل مین اپنی پگڑی خود باندھتا ہے: محمود چوہدری

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری نے خود کو ’جینٹل مین‘ قرار دے دیا۔

تین روز قبل سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے محمود چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کچھ حسین یادیں شیئر کی ہیں۔

محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تقریب کے دن کی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنے سر پر پگڑی باندھتے نظر آرہے ہیں۔


بختاور بھٹو کے شوہر نے ان تصویروں کو معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جو آدمی جینٹل مین ہوتا ہے وہ اپنی پگڑی خود باندھتا ہے۔‘

واضح رہے کہ انگریزی زبان میں جینٹل مین کی اصلاح اُس شخص کے لیے استعمال ہوتی ہے جو کافی ذہین اور اعلیٰ شخصیت کا مالک ہو۔

محمود چوہدری کی اس پوسٹ پر اُن کی اہلیہ بختاور بھٹو نے اُن سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کمنٹ میں دل والا ایموجی بنایا۔

اُنہوں نے صرف 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یعنی ہفتے کے دن بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین