• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور اور محمود چوہدری کی رسمِ حنا کی تصویر مقبول

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

دو روز قبل محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے ایک روز قبل اس نوبیاہتا جوڑے کی رسمِ حنا کے لیے بھی محفل سجائی گئی تھی۔

رسمِ حنا کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

اس نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی تقاریب کی تصویریں جہاں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہیں تو وہیں دلہے میاں بھی اس کام میں سب سے آگے نظر آرہے ہیں۔

اس ضمن  دُلہے میں میاں محمود چوہدری نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بختاور بھٹو کی رسمِ حنا کی تقریب کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں بختاور بھٹو سُرخ اور گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر محمود چوہدری نے قمیض شلوار زیب تن کی ہوئی ہے اور اُس کے ساتھ شال بھی پہنی ہوئی ہے۔

محمود چوہدری نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’مہندی کی رات۔‘

اُنہوں نے صرف 6 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے جبکہ اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین