• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نےاپنی عزت نفس پر سمجھوتا کیوں کیا؟

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ اپنی عزت نفس پر سمجھوتا کرتے ہوئے ٹوئٹر کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ وہ محب وطن ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کوئین جو اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی عزت نفس پر سمجھوتے کرتے ہوئے یہ پلیٹ فارم استعمال کررہی ہیں۔



بالی ووڈ کوئن نے گزشتہ روز ایمزون پرائم کی ویڈیو سیریز ’تانڈو‘ پر تنقید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کے خلاف سراٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

ٹوئٹر نے اُن کی پوسٹ حذف کی اور اُن کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا جس پر کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے شریک بانی اورسی ای او جیک ڈورسی کو ٹیگ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ انکل جیک بتائیں آپ کے گونگے نمائندے ایک محاورے پر فوراً اقدام کرتے ہیں، امید ہے آپ اُن جھوٹوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں کنگنا رناوت نے الزام لگایا کہ لبرلز نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کروایا اور ساتھ ہی کہا کہ میرا حب الوطنی پر مبنی وژن فلموں سے روشن ہورہا ہے۔

بالی ووڈ کوئن اس وقت رجنش گھئی کی فلم میں ارجن رام پال اور دیویہ دتا کے مقابل کردار ادا کررہی ہیں، ان کے دوسرے منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں، جن میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی پر مشتمل بائیو پک بھی شامل ہے۔

تازہ ترین