بھارتی کامیڈین کپل شرما کو بیٹے کا باپ بننے کی خوش کے موقع پر جہاں مبارکباد مل رہی ہیں وہیں ساتھی اداکارہ بھارتی سنگھ نے اپنی خواہش پر مبنی مشورہ بھی دے ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کو آج چھوٹے مہمان کی آمد کی خوشی خبری ملی، جس کے بعد پریانکا چوپڑا، جین لی ڈیسوزا، رندیپ ہودا اور ارجن رامپال سمیت کئی بڑےاداکاروں نے انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
اسی طرح دی کپل شرما شو میں پرفارم کرنے والی بھارتی سنگھ نے ایک طرف جینی چتراتھ اور کپل شرما کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی وہیں پیغام بھیجا کہ وہ اب پیٹرنٹی رخصت پر چلے جائیں۔
انہوں نے دلی جذبات سے لبریز پیغام میں کہا کہ کپل شرما یہ پرمسرت لمحات اپنے فیملی کے ساتھ گزاریں اور اپنی بیٹی، بیٹے اور بیوی کو وقت دیں۔
بھارتی سنگھ جو کپل شرما کو بھائی کہتی ہیں نے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام کے ساتھ جینی چتراتھ کی بے بی شاور کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کے بیٹے کی آمد کی خبر پر بہت خوش ہوں اور اس چھوٹے سے ملنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتی۔
بھارتی سنگھ نے اس موقع پر دی کپل شرما آف ایئر ہونے کی تصدیق بھی کی اور ساتھ ہی معروف کامیڈین کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم ایک ہفتے کی پیٹرنٹی رخصت پر ضرور جائیں اور اپنی بیٹی انیرا اور بیٹے کے ساتھ وقت گزاریں۔
اپنی پوسٹ میں کپل شرما اور اُن کی بیوی کو ٹیگ کرتے ہوئے بھارتی سنگھ نے لکھا کہ یکم فروری اس لڑکے کی پیدائش کے باعث میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا، خوشی کا چھوٹا بنڈل، جونیئر کپل، آپ میرے لیے بہت خوشیاں لائے ہو، جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی، آج میرے بھائی کی فیملی مکمل ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھائی اب آپ کو رخصت پر چلے جانا چاہیے اپنا وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں، خدا اس چھوٹے کو سدا خوش رکھے، جسے میں اپنی بانہوں میں تھامنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتی۔
کپل شرما نے آج صبح اپنے گھر بیٹے کی آمد کی خوشخبری اپنے مداحوں سے شیئر کی اور لکھا کہ ’ آداب، آج صبح ہمیں خدا نے بیٹے سے نوازا ہے، خدا کی مہربانی سے ماں اور بچہ دوست صحت مند ہیں، آپ کی تمام محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے تبصرے میں کہا کہ گنی اور کپل تمہیں مبارک ہو، تمہارے چھوٹے کے لیے بہت سارا سا پیار، اس کے بعد تو جیسے مبارکبادوں کا سلسلہ تیز ہوگیا، جس میں ارجن رامپال، رندیپ ہودا اور جین لی ڈیسوزا بھی شامل تھیں۔