• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : فراڈ کے مجرم کو7 سال قید 10 کروڑ جرمانے کی سزا

احتساب عدالت لاہور نے فراڈ کے مجرم کو 7 سال قید، 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کے لیے تمام جائیداد ضبط کرکے فروخت کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس پر فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں مجرم کو سزا، جرمانہ اور جائیداد ضبط کرکے فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق مجرم مزمل کی ضلع شیخوپورہ میں 15 کنال 2 مرلے زرعی زمین نیلام کی جائے جبکہ اس کا فیروز والا کا مکان اور زمین فروخت کرکے جرمانہ وصول کیا جائے۔


عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم الخورشید گروپ کے نام سے غیر قانونی کارروبار میں ملوث رہا ہے، مزمل نے عوام سے انویسٹمنٹ پر بھاری منافع کے نام پر لوٹ مار کی۔

احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم 25 ہزار روپے جمع کرانے پر نئی موٹر سائیکل دینے کا وعدہ کرتا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مجرم نے لوگوں سے کم و بیش 10 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، اس کے خلاف نیب لاہور کو 98 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین