• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس تھوڑا صبر اور، مہنگائی تکلیف دہ، بنیادی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ، برآمدات بڑھنے لگیں، روپیہ مضبوط ہوگا، سب ٹھیک ہوجائے گا، عمران خان

بس تھوڑا صبر اور سب ٹھیک ہو جائے گا، عمران خان


اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں مکمل احساس ہے کہ عوام پرگرانی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہے‘مہنگائی سب سے تکلیف دہ چیز ہے‘ ڈالرکی قدربڑھنے سےمہنگائی ہوتی ہے‘عوام تھوڑاصبر اور کریں ‘اچھا وقت ضرور آئے گا۔

حکومتی کوششوں سے برآمدات میں اضافہ ہورہاہے ‘ روپیہ مستحکم ہوگا تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ‘سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئندہ ہفتے آئینی ترمیم لائیں گے ‘قوم خود دیکھ لے گی کہ یہ لوگ کیا کرتے ہیں ‘رکاوٹ بننے والے بے نقاب ہوں گے۔

کورونا ویکسی نیشن کیلئے امیر غریب کی کوئی تفریق نہیں ہو گی‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ہے، چوروں کو این آر او نہیں دوں گا، ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے ملکر یونین بنالی ہے‘ کرپٹ وزرائے اعظم، صدور کی وجہ سے ملک تباہ ہوتے ہیں۔

ملک کی ترقی کیلئے امیروں کا احتساب ناگزیر ہے‘طاقتور کو این آر او اور غریب کو جیل ملک کے لیے تباہی ہے‘اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے مسلمان ملکوں کے سربراہان کو یکجا ہو کر آواز بلند کرنا ہو گی‘نئی امریکی انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں ۔ 

قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے‘آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے ‘مدینہ کی ریاست کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں‘اندرون سندھ بہت غربت ہے، گورنمنٹ کے پاس فی الوقت وسائل نہیں ہیں ۔ 

پیر کو عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے کورونا ویکسین صف اول کے طبی عملے کو لگائی جائے اس کے بعد60 سال سے زائد عمر یا ایسی بیماری کے شکار افراد جن کو کورونا سے مشکل پیدا ہوسکتی ہے ان کی باری آئے گی۔

روپیہ گرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوتی ہے۔عمران خان کا مزیدکہناتھاکہ پاکستان میں تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺ کا مضمون پڑھانے کی تجویز زیر غور ہے ۔

گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پن بجلی سے مستفید ہونے کیلئے گلگت بلتستان میں گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے۔ 

ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی جدید سہولت فراہم کی جائے گی۔ مکمل احساس ہے کہ عوام پر مہنگائی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہے۔ انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ 

مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ کرنسی کی قدر میں گراوٹ ہوتی ہے۔ حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔مہنگائی پر مکمل قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس سے اپوزیشن خود مشکل میں پھنس چکی ہے ۔ پی ٹی آئی کے پاس 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کی تفصیل ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ حالات میں بہتری آئے گی۔

سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹنگ ضروری ہے۔اسی ہفتہ اوپن بیلٹ کے حوالے سے بل پارلیمنٹ میں پیش کررہے ہیں‘رکاوٹ بننے والے بے نقاب ہوں گے‘سیکرٹ بیلٹ کی حمایت کرنے والے کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور کرپشن پی آئی اے کی تباہی کا باعث بنیں۔ قومی ایئر لائنز کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ 

کورونا کی وجہ سے متاثرہ نجی تعلیمی اداروں کی ہرممکن معاونت کریں گے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردارادا کرے ۔ 

میرے پاس 40 ہزار ڈونرز کی تفصیلات موجود ہیں، جنہیں آپ ٹیلیفون کر کے کسی بھی وقت پوچھ سکتے ہیں، میں اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ 100 ڈونرز کے نام دے دیں، یہ کبھی نام نہیں دیں گے ۔

تازہ ترین