اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کر دیا‘ استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں‘ عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا پتہ بھی اب ٹی وی سے ہی چلے گا اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اور ارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے۔ پٹرول‘ آٹا‘ چینی‘ دوائی‘ گیس‘ ایل این جی‘ بجلی چور عمران مافیا ظلم‘ کرپشن اور کمیشن کا نشان بن چکا ہے۔ اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اور ارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا‘ مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب نے کیوں نہیں سنا؟ جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے‘ اب اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔