اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں آج سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیٰ آفریدی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کریگا۔