اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے چارفرروی کو اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کے ایجنڈے اور قائدین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نےپیرکو پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ءسینیٹر شیری رحمٰن اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے رابطہ کیا ،جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تاہم امکانی طور پر بلاول بھٹو اپنی بہن بختاور بھٹو کی شادی کی مصروفیات کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرینگے۔