• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد بختاور بھٹو کی انسٹا پروفائل تبدیل

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے شادی کے بعد اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کردی ہے۔

حال ہی میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کرکے اپنے نکاح کی تصویر لگادی ہے۔

بختاور بھٹو کی اب انسٹاگرام پروفائل پکچر میں اُن کی اپنی دولہن بنے تصویر لگی ہوئی ہے جس میں وہ سنہری عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنا چہرہ گھونگھٹ سے ڈھانپا ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ تین روز قبل بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد اپنی بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تازہ ترین