• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر اور بختاور بھٹو ’آئیکونک دلہنیں‘ قرار

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو ’آئیکونک دولہنیں‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا۔

مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی شادی کی ہے جس میں وہ دولہن بنی ہوئی ہیں۔

فوٹو کولاج کی دوسری تصویر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے دن کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کی طرح گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

فوٹو کولاج دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ بھٹو خاندان کی یہ دو خواتین اپنی زندگی کے سب سے اہم موقع پر کس قدر خوبصورت لگ رہی تھیں۔

شرمیلا فاروقی نے اس دلکش فوٹو کولاج کے کیپشن میں لکھا کہ ’آئیکونک اور خوبصورت دولہنیں۔‘

پی پی رہنما کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد ناصرف بختاور بھٹو کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے بلکہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو بھی یاد کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو حال ہی میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، اُن کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

تازہ ترین