پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی گزشتہ روز منعقد ہونے والی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے اس نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔
اس کے علاوہ پی پی رہنما نے بختاور بھٹو کی ایک تصویر اُن کے بڑے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ بھی شیئر کی۔
بھائی بہن کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کے کیپشن میں شرمیلا فاروقی نے دل والا ایموجی بنایا۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شرمیلا فاروقی نے اپنی بھی حسین تصویر شیئر کی جو بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔
ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شرمیلا فاروقی بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ خود کو خوبصورت جوڑے کی طرف دیکھنے سے نہیں روک سکتی ہیں۔‘
اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’Bakhtawarswedding‘ کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کا نکاح دو روز قبل ہی بلاول ہاؤس کراچی میں محمود چوہدری کے ساتھ ہوا تھا، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب گزشتہ روز بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔
تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔