• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور نے اپنی رسمِ حنا کے پاؤچ پر بینظیر کی تصویر بنوائی تھی؟

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی طرح اپنی رسمِ حنا کی تقریب میں بھی والدہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر اُن کی مختلف تقاریب کی تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین کی بڑی تعداد ناصرف پسند کر رہی ہے بلکہ اپنے اکاؤنٹس پر شیئر بھی کر رہی ہے۔

اب بختاور بھٹو بھی اپنی شادی کی تقاریب سے فارغ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہی ہیں۔


بختاور بھٹو نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب کی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔


ان تصویروں میں پہلی تصویر بختاور اور محمود چوہدری کی ہے جس میں یہ نوبیاہتا جوڑا بےحد حسین لگ رہا ہے۔

دیگر تصویروں میں بختاور بھٹو نے اپنی جوڑے کی خاصیت کے بارے میں کچھ معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ان میں ایک تصویر بختاور بھٹو کے اُس خوبصورت پاؤچ یعنی پرس کی ہے جو اُنہوں نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر تیار کروایا تھا۔

بختاور بھٹو نے اپنے پاؤچ پر اپنی مرحومہ والدہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی تصویر بنوائی تھی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بختاور ہر تقریب میں اپنی والدہ کو اپنے ساتھ دیکھنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

تین روز قبل بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تازہ ترین