• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف سیاست دان شیخ رشید احمد کے ایک انٹرویو کی پیروڈی کی گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

علی گُل پیر اکثر اوقات اپنی حس مزاح کی بھر پور صلاحیتوں کے سبب عوام کو ہنسنے کا موقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔

علی گُل پیر کی جانب سے معروف شخصیات کے انٹرویوز یا بیانت پر بنائی جانے والی ان مزاحیہ ویڈیوز کو انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔


حال ہی میں انہوں نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے انٹرویو پر ایک پیروڈی ویڈیو بنائی ہے جو کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب مقبول ہو رہی ہے، ویڈیو میں صحافی خاتون اور شیخ رشید احمد کا کردار علی گُل پیر ہی ادا کر رہے ہیں۔

اصل انٹرویو کے دوران صحافی خاتون شیخ رشید احمد سے دوستی سے متعلق سوال کرتی ہیں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اُن کی نظر میں دوستی کچھ بھی نہیں ہے، اُن کا کوئی دوست بھی نہیں ہے، وہ تنہا اور اکیلے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید اُنہیں لگتا ہے اُنہیں اُن کے لیے ہی بنایا گیا ہے، ایک بار ٹرین چھوٹ جائے تو پلٹ کر نہیں آتی اور اب اُن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے، ( شیخ رشید احمد یہاں وقت کو ٹرین سے تشبیح دے رہے ہیں)۔

خاتون صحافی کی جانب سے مزید سوال کیا گیا کہ اُن کے پاس ابھی بھی شادی کا وقت ہوتا تو اُن کی آئیڈیل خاتون کیسی ہوتیں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’وہ قدرتی خوبصورتی پر یقین رکھتے ہیں اور اُنہیں قدرتی خوبصورتی ہی پسند آتی ہے، اور اگر ’بیوٹی وِد برین‘ یعنی خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو تو انہیں بہت پسند آتی ہے۔‘

شیخ رشید سے  انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کا مزید پوچھنا تھا کہ کیا خاتون سانولی سلونی سی ہو ؟ 

جس پر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ’کوئی خون خوار سی خاتون ہو جسے دیکھ کر پتہ لگے کے کوئی خاتون ہے۔‘

تازہ ترین