• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا کے ساتھ نئے تعلقات کیلئے تیار ہے، جواد ظریف

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ نئے تعلقات کیلئے تیار ہے۔

ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس 2015 کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے محدود مواقع ہیں۔ ایران ایک دن سے بھی کم وقت میں اپنے وعدوں پر واپس آسکتا ہے۔ 


جواد ظریف نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا تو کچھ عرصہ پہلے ہی یہ کام کر سکتا تھا۔ ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ امریکا کو ایران کےعلاقائی حریفوں کو اسلحہ کی فروخت روکنا ہوگی۔ بائیڈن انتظامیہ کو جوہری معاہدے کی اصل شرائط پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین