• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کا بیٹا بڑا ہوکر انہی کی طرح عاشق مزاج نکلے گا، بھارتی سنگھ

بھارتی کامیڈین اور ٹیلی وژن سے منسلک اداکارہ بھارتی سنگھ نے کہا ہے کہ کپل شرما اور جینی چتراتھ کا بیٹا بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح عاشق مزاج اور دل پھینک نکلے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی سنگھ مشہور ’کپل شرما شو‘ میں کپل شرما کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں اور وہ معروف کامیڈین کپل شرما اور انکی اہلیہ کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بھارتی سنگھ نے کپل اور انکی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح عاشق مزاج نکلے گا۔


کپل اپنے پروگرام میں آنیوالی خواتین اداکاراؤں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، دیپیکا پڈوکون سے نورا فتحی تک ہر اداکارہ کو انھوں نے متاثر کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی سنگھ نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے شوہر ہرش لمبچھیا کی سالگرہ منانے کے لیے گوا میں ہیں۔انھوں نے انکشاف کیا کہ جب کپل کی پہلی بچی (اناریا) پیدا ہوئی تو مجھے سب سے پہلے اسے گود میں اٹھانے کا موقع ملا۔

اب میں ان کے دوسرے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ کپل شرما شو میں اب کچھ وقفہ آئے گا، کیونکہ بھائی اب اپنے دونوں بچوں کو کچھ وقت دینگے، میں ممبئی پہنچتے ہی کپل بھائی اور بھابھی سے ملنے جاؤنگی۔

تازہ ترین