برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم کینٹ (kent) میوٹیشن کے بعد مزید طاقتور ہوگیا ہے، برطانوی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قسم انسانی جسم میں موجود اینٹی باڈیز کو دھوکا دے کر مدافعتی نظام میں داخل ہونے کی طاقت رکھتا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جسے کینٹ کا نام دیا گیا ہے، یہ وائرس کو مدافعتی نظام میں داخل ہونے میں مدد دے سکتی ہے اور وائرس کی شکل تبدیل کرسکتی ہیں۔ تاکہ اینٹی باڈیز اس کی شناخت نہ کرسکیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس کے ارتقاء کا مطلب ہے کہ یہ نہ صرف خلیوں کو متاثر کرسکتا ہے بلکہ مدافعتی نظام پر بھی حملہ کرسکتا ہے اور پہلے سے متاثرہ افراد بھی دوبارہ انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔