• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں گندم 2 ہزار روپے من سے کم نہیں دینگے‘ ذرائع کسان بورڈ

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی حکومت گندم کی نئی فصل کی قیمت پر نظرثانی کرے ورنہ پنجاب کا کسان سرکاری خریداری کے مراکز پر گندم کی پیداوار نہیں لائے گا، پنجاب میں گندم 2ہزار روپے من سے کم نہیں دیں گے ۔ یہ بات کسان بورڈ کے ذرائع نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر واضح کر دی ہے۔ اُنہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پچھلے سال گندم کی فصل حکومت نے کسان کے گلے پر چھرا رکھ کر 14سو روپے من خریدی‘ 41لاکھ ٹن گندم کاشت کاروں سے 14سو روپے من پر خریدی نہیں بلکہ چھینی گئی لیکن کسان جو سرد راتوں میں بھی اپنی فصل کو پانی دیتا رہا۔

تازہ ترین