• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، بختاور بھٹو شوہر کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئیں،والدہ اور نانا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہ ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد اپنے شوہر چوہدری محمود کے ہمراہ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی سے سکھر پہنچیں۔ ان کے ہمراہ ان کی خالہ صنم بھٹو بھی تھیں، بختاور بھٹو زرداری اپنے شوہر اور خالہ کے ہمراہ سکھر سے بائی روڈ گڑھی خدابخش روانہ ہوئیں اور وہاں اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو سمیت بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں بختاور بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش سے سکھر ایئر پورٹ پہنچیں اور اپنے شوہر اور خالہ کے ہمراہ خصوصی پرواز سے کراچی روانہ ہوگئیں، بختاور بھٹو زرداری کی سکھر آمد سے روانگی تک سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تازہ ترین