• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد کی صورت میں نئی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، ایاز صادق

کراچی ( ٹی وی رپورٹ)ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت چھوڑنے کیلئے اتحادی اجازت کے منتظر ہیں، کسی سطح پر تحریک عدم اعتماد ہوگئی اور حکومت فرض کرلیں پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف یا کوئی پارٹی یا پی ٹی آئی کے اندر سے پی ٹی آئی والے بناتے ہیں تو ہم اس کا حصہ نہیں ہوں گے کم از کم میری سوچ یہ ہے کہ ہمیں اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیوں کہ جتنے یہ ڈھائی سال کی تباہی ہوئی ہے وہ ہم پر آجائے گی۔میری سوچ یہ ہے کہ اگر پی ڈی ایم کا جو حصہ ہیں اگر وہ بناتے ہیں تو ہم یہ کہیں گے کہ آپ بنالیں ہم نہیں بنائیں گے ہمیں اس کی مخالفت کیوں کرنی چاہیے اور میرا خیال ہے ہمیں اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو ہم حصہ نہیں بنیں گے۔

تازہ ترین