• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر مزید 31افراد گرفتار

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 31افراد کو گرفتار کرلیا راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے یکہ توت ‘ گلبہار ‘ خزانہ اور حیات آباد کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور سرکاری نرخنامے چیک کئے سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر 31 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مر اسلے جمع کردیئے ۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش ‘ دودھ و دہی فروش ‘ نانبائی ‘ قصائی ‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں
تازہ ترین