اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی۔
دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ آصف زرداری کی پہلے جن کیسز میں ضمانت منظور کی گئی تھی کیا نیب نے ان کی منسوخی کی درخواست دائر کی ہے؟
نیب کی جانب سے جواب دیا گیا کہ آصف زرداری کی دیگر کیسز میں ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا گیا ہے۔