• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار خواتین پر پولیس کی تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


سوات کے علاقے سیدو شریف میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 3 خواتین کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

گرفتار خواتین پر پولیس کی تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، واقعے کے بعد ڈی پی او سوات نے تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم  دے دیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور سوات میں مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھیں، گرفتار خواتین سے چوری کردہ 19 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔

 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے ہیں، گرفتاری کے وقت پولیس کی خواتین پر تشدد کرنے اور ان کو گالیاں دینے کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار گرفتار خواتین پر تھپڑوں اور لاتوں سے تشدد کر رہے ہیں۔

تازہ ترین