• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران ایٹمی طاقت بنا تو حملہ امریکا نہیں ہم کریں گے، اسرائیل کا 90 کروڑ ڈالرز کا فنڈ مختص

تل ابیب(جنگ نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی اتحادی اور وزیر برائے سٹیلمنٹ افیئرز تسائی نے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ نہیں کرے گا یہ کام اسرائیل کو اکیلے کرنا ہوگا۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پرایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔نیتن یاھو کے دفتر میں ہونے والے اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل اویو کوشاوی، وزیر دفاع بینی گینٹز اور وزیر خزانہ یسرائیل کاٹز نے بھی شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تین ارب شیکل کا مطالبہ کیا۔ امریکی کرنسی میںیہ رقم 90 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بنتی ہے تاہم وزارت خزانہ اتنی بڑی رقم صرف اسی صورت میں فراہم کی جاسکتی ہے کہ اگربجٹ میں دوسرے شعبوں کے لیے مختص بجٹ کی کٹوتی کی جائے۔

تازہ ترین