• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اپنے چھوٹے بھائی بلاول پریقین نہیں کرتیں، فرخ حبیب


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نوازاپنے چھوٹے بھائی بلاول پریقین نہیں کرتیں،پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی تو عمران خان 2028تک وزیراعظم رہیں گے،ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ اکاوٴنٹ کا جواب دینا ہوگا۔ رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کے اہم فیصلے کرنے جارہی ہے ۔ہم اپوزیشن اتحاد کو بتائیں گے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کتنی ضروری ہے لوہا گرم ہے ہتھوڑا ماردینا بہتر ہے ۔حکومت کو اپنے ممبران پر یقین نہیں اس لئے یہ چاہتے ہیں کہ ممبران اسمبلی دکھا کراپنے ووٹ ڈالیں ۔اگر عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی تو عمران خان 2028تک وزیراعظم رہیں گے ۔ہم ثبوتوں کے ساتھ بتائیں گے کہ کس طرح وزیراعظم کوعدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے گھر بھیجا جاسکتا ہے ۔ہمیں بھی سپورٹ ہے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا ۔پرویز خٹک نے ایک بیان دیا اور اگلے دن بی آرٹی کا کیس ختم ہوگیا ۔ حمام میں سب ایک جیسے ہیں۔

تازہ ترین