• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات اڈا سے پارکنگ فیس لوکل گورنمنٹ وصول نہیں کر رہی ، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی سعد وسیم کے سوال پر تحر یری جواب میں بتا یا کہ یو نین کونسل روات لوکل گورنمنٹ اڈاپارکنگ فیس وصول نہیں کررہی ہے کیونکہ یہ آرمی کے قبضے میں ہے۔ اسٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی نجی ٹھیکہ دار کے ذ ریعے وہاں سے فیس وصول کر رہا ہے۔ 2013میں ایڈ منسٹریٹر / اے سی رورل کے حکم پر یونین کونسل روات نے اس کا قبضہ حاصل کیا تھا لیکن اسٹیشن ہیڈ کوارٹرراولپنڈی کی جانب سے دو بارہ اس پر قبضہ کر لیا گیا۔ مزید برآں اس ضمن میں یونین کونسل روات کی جانب سے عرضداشت( رٹ پٹیشن ) نمبر 3649/2016دائر کی گئی جو کہ ابھی تک اسلام آ باد ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے۔

تازہ ترین