• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اُن کا پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جہاں سے چاہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں، میری خواہش ہے مولانا فضل الرحمان الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں کہ عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس نے الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے۔

ٓاُن کا کہنا ہے کہ آج جو بھی یہ فیصلہ کریں گے، کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا، سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ کا دوسرا نام ڈیموکریسی ہے، میرا خیال ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی بہت اچھی ہے۔ 

تازہ ترین