جعلی اکاؤنٹس کیس کی مزید تحقیقات کے لئے نیب کی تین رکنی ٹیم ایک بار پھر کراچی پہنچ گئی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی تین رکنی ٹیم گزشتہ روز کراچی پہنچی ہے، نیب ٹیم نے شوگر ملز سبسڈی کے معاملے پر مختلف سرکاری افسران و ملازمین کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں، جنہیں آج نیب کے دفتر طلب کیا گیا تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم نے اومنی گروپ کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔