• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے 23 افراد انتقال کرگئے

صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 23 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 579 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں11125 ٹیسٹ میں 579 مثبت آئے، کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں23اموات ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 4059 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا  کہ آج کورونا کے مزید 397 مریض صحتیاب ہوگئے، کورونا سے اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد 226414 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 2768313 ٹیسٹ میں 249497 مثبت آئے ہیں، 579 نئے کیسز میں سے 293 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین