اسلام آباد(آئی این پی) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دئیے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں بھی ڈکٹیٹر بھی ڈکٹیٹر بیٹھے ہوئے ہیں تمام پارٹیاں ون مین پارٹی ہیں، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ لوگ رکن پارلیمنٹ کو ووٹ اسکی پارٹی وابستگی کی وجہ سے دیتے ہیں اور پارٹی کیخلاف ووٹ دینا عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے کی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی میں ڈسپلین نہ ہوتو ایوان میں اکثریت کیسے رہے گی؟جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ آزاد امیدوارجس کو چاہے ووٹ دے۔