• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان کے 16 تھانوں کیلئے نئی گاڑیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے تھانہ جات کے لئے نئی گاڑیاں مہیا کر دی گئیں سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے نئی گاڑیاں ایس ایچ اوز کے حوالے کیں ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر، ایس پی ہیڈ کوارٹرز احمد نواز شاہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون ان کے ہمراہ تھے ملتان پولیس کے لیے 16 نئی گاڑیاں جاری کی گئی ہیں نئی گاڑیاں ملتان کے 16 تھانہ جات کے لیے جن میں تھانہ نیو ملتان، شاہ رکن عالم، سیتل ماڑی، بہاوالدین زکریا، الپہ، صدر ملتان، ممتاز آباد، کینٹ، چہلیک، قطب پور، قادرپور راں، مخدوم رشید، بستی ملوک، صدر شجاع آباد، صدر جلالپور پیر والا اور تھانہ لوہاری گیٹ میں تقسیم کی گئیں جبکہ 23 موٹر سائیکل محافظ اسکواڈ کے حوالے کیے گئے سی پی او ملتان نے گاڑیوں کی فٹنس اور مینٹینس کے بارے میں ایس ایچ اوز اور ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات دیں انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کو بھی اپنی ذاتی گاڑی سمجھ کر استعمال کریں ان کی مینٹیننس اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اس موقع پر سی پی او ملتان نے کہا کہ نئی گاڑیوں سے ملتان پولیس کی پرفارمنس میں واضح بہتری آئے گی۔
تازہ ترین