• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹھٹھہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، الطاف ملاح، عبداللہ گندرو و دیگر کی قیادت میں ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر مظاہرین نے کرپشن کا پتلہ نذر آتش کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور بڑھتی ہوئی کرپشن کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے، کرپشن اور دہشتگردی ملک کے دو سنگین مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل تعریف ہیں جنہیں عوامی حمایت حاصل ہے، بدعنوانی کا احتساب خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں کرپشن کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے جس کے لیے انہیں عوام کا تعاون درکار ہے۔  
تازہ ترین