عوامی نیشنل پارٹی، خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ 2018 کےالیکشن میں قوم نے نئے پاکستان کو ووٹ نہیں دیا تھا، بلکہ ڈھائی سال پہلے زبردستی قوم پر یہ لوگ مسلط کیےگئے۔
نوشہرہ کلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ عمران خان سے تنگ ہیں۔ عمران خان اور ان کی پوری حکومت صابن پر کھڑی ہے جو بہت جلد گرنے والی ہے۔
انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا نہ کچھ تھا، نہ ہے اور نہ رہے گا۔ 19 فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اس کا جواب مل جائے گا۔