کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی جنرل سیکرٹری باری آغا نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ملک کے دیگر مترقی جمہوری قومی مذہبی جماعتوں کے شانہ بشانہ میدان میں عمل میں موجود ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں آئین کی بالادستی جمہور کی حکمرانی کادوردورہ ہوگا، پارٹی کارکن مشترکہ امیدوارسید عزیز اللہ کی کامیابی کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جو زیر صدارت ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ باچاخان مرکز پشین میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور ضمنی انتخاب اور ضلع میں امن وامان سے متعلق تفصیل سے غوروخوض ہوابعد ازاں جمعیت ضلع پشین کےوفد نے ضلعی امیر مولانا عزیز اللہ کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی وضلعی رہنماؤں سے باچاخان مرکز پشین میں ملاقات کی اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا اس سلسلے میں 4فروری صبح ساڑھے 9 بجے دونوں جماعتوں کے رہنماباچاخان مرکز پشین میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی بیان میں کہا گیا کہ ممتاز قوم پرست رہنما عوامی نیشنل پارٹی کےسابق مرکزی صدر انقلابی شاعر لیکوال اجمل خان خٹک کی برسی کے موقع پرانہیں ان کی قومی ادبی سیاسی خدمات کے اعتراف کے طورپرخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے7فروری کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور باچاخان مراکز میں یادریفرنس منعقد کریں۔