ڈیلی میل میں شہباز شریف سے متعلق متنازع مضمون لکھنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کے ڈیلی میل پر ہتک عزت کیس میں فیصلے سے متعلق اپنا مؤقف دیا ہے۔
ڈیوڈ روز نے کہا کہ آج کے فیصلے سے متعلق چند پاکستانی رپورٹس درست نہیں، یہ صرف ابتدائی سماعت تھی۔
ڈیوڈ روز نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف حتمی ٹرائل کیلئے پیرامیٹر طے کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صرف مضمون کے معنی کے حوالے سے فیصلہ ہوا۔