پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کے لیے بھی افسوسناک دن ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیر پر جو موقف ہم 1948 سے لے کر چل رہے تھے وزيراعظم نے آج اُس کی نفی کردی۔
انہوں نے کہا کہ کسی وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ اسے تبدیل کرسکے، یہ ایسی غلطی ہے جس پر تاریخ معاف نہیں کرے گی۔