اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفا قی حکومت نےسینیٹ انتخابات کو اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق آرڈیننس تیار کرلیاہے ۔ ذ رائع کے مطابق وفاقی کابینہ سر کو لیشن کے ذ ریعے اس آرڈی ننس کی منظوری دیدی ہے ۔آرڈی ننس صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا جا ئیگا۔ آرڈیننس عدالتی فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے ۔ آرڈیننس کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے مشروط ہوگا ۔سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن کو آئین کے مطابق انتخابات کو کہا تو ووٹنگ سیکرٹ ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اگر قرار دیا کہ سینیٹ الیکشن قانونی معاملہ ہے تو ووٹنگ اوپن ہوگی۔ صدارتی آرڈی ننس کے ذ ریعے ایکٹ میں ترمیم کی جا سکتی ہے البتہ آئین میں ترمیم صرف دو تہائی اکثر یت سے ممکن ہے۔