اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی،انسانی اور جمہوری حق ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔