• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،اختیار ولی کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم تیز

پشاور(نمائندہ خصوصی) صوبائی اسمبلی پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے حکمران جماعت کو ناک آئوٹ کرنے اور اختیار ولی خان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی مہم تیز کردی گئی۔ صوبائی اسمبلی کے امیدوار اختیار ولی خان کے حامیوں کی طرف سے حلقہ میں جگہ جگہ پی ڈی ایم کے قائدین مولانا فضل الرحمن، آفتاب احمد خان شیرپائو، بلاول بھٹو، میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور انجینئر امیرمقام کی تصاویروالے بورڈز اور بینرز لگا دیئے گئے۔ ادھر پی ڈی ایم کے رہنمائوں لیاقت شباب، مفتی حاکم علی حقانی، ولی الرحمن اور حاجی نواب خان نے اختیار ولی خان کی انتہابی مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔ انشاء اللہ 19فروری کا سورج پی ڈی ایم کی شاندار کامیابی اور حکمران جماعت کی عبرتناک شکست کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور ضلع نوشہرہ سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کے قبضہ گروپ کا صفایا ہو جائے گا۔ انیس فروری کی شام پی ڈی ایم کے کارکن کامیابی کا جشن منائیں گے جبکہ حکمران جماعت عبرتناک شکست پر ماتم کرے گی۔
تازہ ترین