• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگر اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف حکومتوں میں روزانہ کرپشن کیسز سامنے آتے رہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ بیچنے پر پارٹی کے 20 ارکان کو نکالا، عمران خان نے واضح کہا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ این آر او نہیں ملا تو یہ سڑکوں پر نکل آئے اور سب نے دیکھا کہ یہ ناکام ہوئے، ان جماعتوں کو سیاسی اور انتخابی دونوں میدان میں عوام نے مسترد کیا۔

 مراد سعید نے کہا کہ یہ عوام کو لوٹا گیا پیسا واپس دیں پھر شاید عوام ان کی طرف متوجہ ہوں، بارہ سال سے آپ کی حکومت ہے سندھ پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت لانے کا کام عمران خان ہی کرسکتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے جانتے ہیں بغیر پیسہ خرچ کیے وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انھیں این آر او نہیں دیا، عمران خان نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے تاریخ کا طویل احتجاج کیا۔

تازہ ترین