• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے صرف 10 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 2 مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 103 رہ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 541 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹس کے نتیجے میں صوبے سے 10 نئے کیسز سامنے آئے، جن میں 8 کیسز کوئٹہ سے جبکہ ایک ایک کیس خضدار اور چاغی میں رپورٹ ہوا۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 1.8 فیصد رہی، صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 859 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 2 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 560 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 103رہ گئی، بلوچستان میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 196 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کے لیے 312 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 8 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 2.6 فیصد رہی۔

تازہ ترین