• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ


کراچی (آئی این پی ) چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے کراچی سرکلر ریلوے کو بی او ٹی (Build Operte and Transfer)کی بنیاد پر بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے جو 4 ماہ میں اپنی رپورٹ دے گی۔ چیئرمین ریلوے نے کہا کہ نجی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطور پر تعمیر کرے گی، نجی کمپنی اپنے اخراجات پورےکر کے ٹرین کا کنٹرول ریلوے کے حوالے کر دے گی۔ حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت 6 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہیں، 15مزید مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کی ترقی کا فارمولہ منظور کرلیا گیا ہے، اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے دوسرے صوبوں میں کم ازکم دو بار تعیناتی لازمی ہو گی اور تربیتی کورس مکمل نہ کرنے والے افسران کی ترقی روک لی جائے گی۔

تازہ ترین