نوشہرہ (نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ، میری وزارت کون چلا رہا ہے ؟ مزید خاموش نہیں رہ سکتا، وقت آگیا ہے کہ پارٹی سربراہ اور قوم کو حقائق سے آگاہ کروں۔