• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 346 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 542 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 954 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 81 لاکھ 92 ہزار 720 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 265 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 847 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 10 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 50 ہزار 648 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 87 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار 580 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 880 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 338 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 952 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 934 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 478 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 859 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 196 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 199 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 272 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین