• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: گزشتہ روز 7 ہزار 674 ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن


ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی انسدادِ کورونا مہم کے تحت ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں انسدادِ کورونا ویکسین کے چوتھے روز 7 ہزار 674 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے خالق دینا ہال میں 912، جناح اسپتال میں 329، اوجھا اسپتال میں 272 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

قطر اسپتال میں 1 ہزار 608، نیو کراچی اسپتال میں 310، لیاقت آباد اسپتال میں 431 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق چلڈرن اسپتال میں 258، کورنگی 5 نمبر میں 743، ملیر تھڈو نالو اسپتال میں 813 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔


ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ لمس حیدرآباد میں 485 اور شہید بینظیر آباد میں 1 ہزار 58 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک صوبے کے 15 ہزار 23 ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین