صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں خاتون کی جانب سے لگائے گئے دو افراد پر اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
بہاولپور کے تھانہ سٹی میں خاتون کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کی گئی، ایف آئی آر میں خاتون نے دو افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا ہے ۔
متاثرہ خاتون کا ایف آئی آر میں بتانا ہے کہ ملزمان نے 6 روز تک تشدد کیا اور میری بہن کواغوا کر لیا، 6 روز بعد میں فرار ہوگئی، بہن ابھی تک ملزمان کی قید میں ہے۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملزمان کی گرفتاری اور بہن کی بازیابی کی اپیل کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان تا حال فرار ہیں۔