• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان این آر او، فردوس باجی بچوں میں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوستوں میں این آر او اور فردوس باجی بچوں میں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو ’پھپے کٹنی‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھپہ پارٹی کی سیاست دھاندلی، پکڑ دھکڑ، لوٹ مار اور مافیا ازم کے گرد گھوم رہی ہے،  فردوس باجی آپ پھپے کٹنی کی طرح روز ماتم کرنے آجاتی ہیں۔


ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان دوستوں میں این آر او جبکہ فردوس باجی بچوں میں گولیاں ٹافیاں بانٹ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ آرڈیننس اعلیٰ عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے، عمران خان کو اپنے ارکان اسمبلی پر بھروسہ نہیں رہا اس لیے ایسے آرڈیننس لارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ قوم لنگر خانوں پر، پارلیمنٹ آرڈیننس پر اور ملک اللّٰہ کے سہارے چل رہا ہے جبکہ پاکستان کو لنگر خانوں اور ڈرامے باز سیاستدانوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف اور شہباز شریف جیسے ویژن رکھنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین