• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا ویکسین وی وی آئی پیز کو لگنے پر اسد عمر کا تبصرہ


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور اُن کے خاندانوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین لگانے سے متعلق اطلاع پر تبصرے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین صوبائی حکومت کے کنٹرول میں دی گئی ہے، اس کے غلط استعمال پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں وی وی آئی پیز کو کورونا ویکسین کا لگایا جانا غلط ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین قوم کی امانت ہے جو ابھی صرف ہیلتھ ورکرز کو لگنی چاہیے۔

تازہ ترین