• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ثقافتی پہلوؤں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کر سکتے ہیں۔

کراچی میں واقع درس گاہ سینٹ پیٹرک میں ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری اقدار اور ترقی کی بنیاد رکھنے والا یہ ادارہ آج چمک دمک رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ثقافتی دن محض ایک جشن نہیں یہ افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا عکاس ہے، ثقافتی لمحات اور مشاہدات ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اجتماعی شناخت اور ثقافت ہمیں منفرد دھاگے میں پروئے رکھتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید